11 فروری 2012 - 20:30

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے یونیورستی روڈ پر کالعدم جماعت کے فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ مومن ڈاکٹر نجمی زخمی ہوگئے۔

ابنا: مزید اطلاعات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ/ کالعدم لشکر جھنگوی کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے شیعہ عالم دین ڈاکٹر نجمی کو یونیورسٹی روڈ گلشن اقبال بیت المقرم مسجد کے قریب نشانہ بنایا۔ کالعدم جماعت کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے سبب ڈاکٹر نجمی شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں زخمی حالت میں آغا خان اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

واضع رہے کہ پورے ملک پاکستان میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد سرے عام شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہے۔ شیعت سے تعلق رکھنے والے مومنین کو چُن چُن کر کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد نشانہ بنارہے ہے۔سرے عام کالعدم جماعت کے دہشتگردوں کی کاروائی میں تیزی انتہائی قابل تشویش ہے۔ حکومتی اور سکیورٹی ادارے فلحال دہشتگردوں کو لگام دینے میں ناکام رہے ہے۔.....

/169